ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ایتھلیٹ پرینکا پواردوبارہ ڈوپ ٹیسٹ میں ناکام ، 8سال کی پابندی

ایتھلیٹ پرینکا پواردوبارہ ڈوپ ٹیسٹ میں ناکام ، 8سال کی پابندی

Wed, 13 Sep 2017 12:13:15    S.O. News Service

نئی دہلی،12؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ایشیائی کھیلوں میں خواتین زمرے میں سونے کا تمغہ جیتنے والی پرینکا پوارپر ڈوپنگ ٹیسٹ میں ناکام رہنے کے باعث 8سال تک پابندی عائد کردی گئی ہے۔پرینکا کو حیدرآباد میں انٹر اسٹیٹ ایتھلیٹکس چمپئن شپ میں ممنوعہ مادہ استعمال کرنے کا مجرم پایا گیا تھا۔یہ چمپئن شپ گزشتہ سال 28جون اور 2جولائی کے درمیان کھیلا گیا تھا۔تب سے ان پر عارضی پابندی لگی تھی۔

پرینکاکو ریو اولمپکس 2106چار گنا 400میٹر زمرے میں منتخب کیا گیا تھا، لیکن بعد میں انہیں ٹیم سے باہر نکال دیا گیا تھا۔ان کی جگہ اشونی اکنجی کوٹیم میں شامل کیاگیاتھا۔نام نہ بتانے کی شرط پر ذرائع نے بتایا کہ قومی انسداد ڈوپنگ ایجنسی (این اے ڈی)نے ان کے خلاف انضباطی کارروائی کرتے ہوئے اپنا فیصلہ دیا ہے۔ناڈا کے قانون کے مطابق اگر کھلاڑی ڈوپنگ میں دو مرتبہ پکڑا جاتا ہے، تو اس پرآٹھ سال سے تاعمرکی پابندی لگائی جاسکتی ہے۔کھلاڑی کے قومی اور بین الاقوامی تمغے فوری طور پر ضبط کرلئے جاتے ہیں۔پرینکااس سے پہلے2011میں بھی ڈوپنگ ٹیسٹ میں ناکام رہی تھی۔دو سال کی پابندی کے بعد، وہ 2013میں واپس آئی۔انہوں نے قومی کیمپ میں بھی جگہ ملی تھی اور انچون میں کھیلے ایشیائی کھیلوں میں بھی شامل تھی۔


Share: